پاپائے اعظم لیو چہاردہم کی کلامِ خدا کے ساتھ باقاعدگی سے دْعا کرنے کی دعوت

پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے جنوری کے مہینے کے لیے اپنے دعائیہ ارادے میں مومنین کو کلامِ خدا کے ساتھ باقاعدگی سے دْعا کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ صرف انجیل ہی انسانی دل کو حقیقی سکون اور اطمینان عطا کر سکتی ہے۔
پوپ لیو کے مطابق کلامِ خدا ہماری تھکن میں آرام، تاریکی میں اْمید، اور ہمیں روحانی طاقت فراہم کرتا ہے۔انہوں نے دْعا کی کہ تمام مسیحی کلامِ خدا سے رہنمائی اور قوت حاصل کریں اور کلیسیا ہمیشہ خوشی کے ساتھ انجیل کی منادی کرتی رہے۔انھوں نے کہا کہ خدا کرے کلام مقدس ہمارا ایمان بڑھائے، ہمیں دوسروں تک پہنچنے، کمزوروں کی خدمت کرنے، انھیں معاف کرنے، امن کے پْل بنانے اور زندگی کا اعلان کرنے کی تحریک دے۔
یاد رہے پوپ کے عالمی دعائیہ نیٹ ورک جسے پہلے ”دی پوپ ویڈیو“ کہا جاتا تھا، اب اسے ”پوپ کے ساتھ دْعا کریں“کا نام دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کلیسیا کو پوپ کی روزانہ دْعا کے ساتھ متحد کرنا ہے۔
پوپ کے عالمی دعائیہ نیٹ ورک کے بین الاقوامی ڈائریکٹر، فادر کرسٹوبال فونیس، ایس جے، کے مطابق یہ نیا انداز کیتھولک مومنین کو پوپ کے ساتھ زیادہ گہرائی سے روحانی طور پر جڑنے کا موقع فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاپوپ کے ساتھ دْعا کریں‘ ایک کھلا دروازہ ہے تاکہ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہر شخص، مقدس باپ کی ماہانہ دْعائیہ ارادے میں نیت اْن کے ساتھ دْعا میں شامل ہو سکے۔ یہ ایک سادہ اور عالمی دعوت ہے، جس کا جواب ہم سب دے سکتے ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق جنوری کی دعائیہ نیت، جو اس منصوبے کا آغاز ہے جو مسیحیوں کو اس بات کی ترغیب دیتی ہے کہ وہ کلام ِ مقدس کی روحانی قوت کو دوبارہ دریافت کریں، کیونکہ یہی مسیح سے ملاقات کی ایک خاص جگہ ہے۔