مشرق وسطیٰ کو جنگ نہیں بلکہ انصاف، مکالمے اور بھائی چارے پر مبنی امن کی ضرورت ہے۔ پوپ فرانسس

مورخہ 11اکتوبر2023کو پوپ فرانسس نے مقدس سرزمین میں امن کی اپیل کی اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن اس بات کی توثیق کی کہ انصاف پر مبنی تشدد امن کے حصول میں مدد نہیں کر سکتا۔انہوں نے فلسطین میں سرگرم اسلامی عسکریت پسند تنظیم، اسرائیل اور حماس کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے لیے گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ میں اْن خاندانوں کے لیے دْعا گو ہوں جنہوں نے جشن کا دن سوگ کے دن میں تبدیل ہوتے دیکھا اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے دْعا گو ہوں۔نیز انہوں نے جنگ کے حل تک پہنچنے کی اْمید میں دونوں فریقوں کو تحمل سے کام لینے کی نصیحت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے حل میں مدد نہیں کرتی بلکہ نفرت، تشدد اور انتقام کو ہوا دیتی ہے جس سے دونوں فریقوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔آخر میں پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اپنی اپیل کا اختتام بھائی چارے اور بات چیت کے مطالبے کے ساتھ کیااور کہا کہ مشرق وسطیٰ کو جنگ نہیں بلکہ انصاف، مکالمے اور بھائی چارے پر مبنی امن کی ضرورت ہے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail