دوسروں کے لئے خدا کا تحفہ بنیں۔پوپ فرانسس
مورخہ 13مئی 2024کو پوپ فرانسس نے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی اور اْن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خود کو خدا کا تحفہ بنائیں اور دوسروں کے لئے خدا کا تحفہ بنیں۔
پوپ فرانسس نے بتایا کہ ”خدا کا تحفہ بننے“کا مطلب ہے اپنے آپ کو اْن لوگوں کے لیے فراخدلی سے پیش کر دینا جو آپ کی پناہ گاہ میں آتے ہیں۔انہوں نے راہبوں سے کہا کہ وہ مہاجرین کوخوش آمدید کہیں اور انہیں خدا کی ماں مقدسہ مریم تک لے جائیں۔
پوپ فرانسس نے راہبوں کی زندگی کے دو اہم پہلوؤں، دْعا اور خدمت کو بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر راہب کی زندگی میں دْعا جڑ کی اہمیت رکھتی ہے۔جبکہ خدمت کے لحاظ سے آپ کے اندر مسیح یسوع کی شبیہ جھلکنی چاہئے۔
انہوں نے مذہبی راہنماؤں کو نصیحت کی کہ کسی بھی طرح کے دنیا وی لالچ میں نہ آئیں بلکہ اپنے آپ کو خدا کی طرف سے مسلسل تبدیل ہونے کی اجازت دیں۔
آخر میں پوپ فرانسس نے کہا کہ اپنے دل کی تجدید کریں اور مسیح میں بڑھیں تاکہ روشنی کی تلاش میں آپ کے پاس آنے والے مایوس نہ ہوں۔