خْدا کرے ہتھیار خاموش ہو جائیں۔پوپ فرانسس

مورخہ 18اکتوبر 2023کو پوپ فرانسس نے غزہ میں انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے ہتھیار ڈالنے اور تمام مسیحیوں سے 27 اکتوبر کو امن کے لیے دْعا کرنے اور روزہ رکھنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور غزہ کی صورتحال مایوس کْن ہے۔نیزانہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا انسانی تباہی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔کیونکہ دنیا پہلے ہی بہت سے کْھلے جنگی محاذوں کا سامنا کر رہی ہے۔

 پوپ فرانسس نے التجا کی کہ ہتھیار رکھ دیں۔ غریبوں اور معصوم بچوں کی امن کی پکار پر دھیان دیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ یہ صرف موت اور تباہی کا بیج بوتی، نفرت اور انتقام کو بڑھاتی ہے۔جنگ مستقبل کو مٹا دیتی ہے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail