خدا کرے امن کی مخلصانہ تلاش جھگڑوں کو ختم کر دے۔پوپ فرانسس

مورخہ 7اگست 2024کو پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی اپیل کی خصوصاًیوکرین، میانمار،سوڈان میں امن نیزپاکستان اور افغانستان میں نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے دْعاؤں کا مطالبہ بھی کیا۔
انہوں نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دْعا کرتا ہوں کہ امن کی مخلصانہ تلاش جھگڑوں کو ختم کر دے۔محبت نفرت پر قابو پا لے اور بدلہ معافی میں تبدیل ہو جائے۔
آخر میں پوپ فرانسس نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ،جو جنگ کے ذریعے آزمائے گئے ہیں، جلد ہی امن حاصل کر یں گے۔