خدا کا استقبال کریں جو ہمارے دروازے پر دستک دیتا ہے۔پوپ لیو چہار دہم
مورخہ 20جولائی 2025 کو پوپ لیو نے اپنے پیغام میں مومنین کوخداکا استقبال کرنے کی دعوت دی جو ہمارے دروازے پر دستک دیتا اورہم سے اندر آنے کی اجازت مانگتا ہے۔ انہوں نے مہمان نوازی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے پرانے عہد نامہ سے ابراہیم اور اس کی بیوی سارہ جبکہ نئے عہد نامے سے مارتھا اور مریم جیسی مہمان نوازی کی مثالیں پیش کیں اور بتایا کہ مہربانی، توجہ اور کشادگی ناصرف مہمان نوازی کا حصہ بلکہ عاجزی کی علامت ہے۔
پوپ لیو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مارتھا کی طرح صرف مہمان نواز نہیں بننا بلکہ مریم کی طرح خداوند کو خوش آمدید کہنا اوراْس کی باتیں بھی سننا ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ لیو نے کہاکہ آئیے ہم اپنی مبارک ماں کنواری مریم کی شفاعت چاہیں تاکہ اْس کی شفاعت کی بدولت ہم بھی مارتھا کی بہن مریم کی طرح اپنی زندگی میں اچھا حصہ چْن لیں۔
Daily Program
