خداہمیں وقت دیتا ہے تاکہ ہم وہ بیج بنیں جواچھے پھل لائیں۔ پوپ فرانسس

مورخہ 16جون2024کو پوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یسوع نے خدا کی بادشاہی کو ایک بیج کے ذریعے بیان کیا ہے۔ جو بویا جاتا اور پھر اتنا بڑھ جاتا ہے کہ آسمان کے پرندے اْس کی ڈالیوں پر بسیرا کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خدا ہمیں ہر حال میں پرْاعتماد اور پْر اْمید رہنے کی دعوت دیتا ہے۔ جس طرح کہ معیاری اور وافر بیجوں اور اچھی طرح سے تیار شدہ مٹی کے باوجود، ایک کسان کو صبر اور اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ پودے فوری طور پر نہیں اْگتے۔ خدا کی بادشاہت بھی ایسی ہی ہے۔خداوند ہم میں اپنے کلام اور فضل کے اچھے اور وافر بیج ڈالتا ہے اور پھر وہ صبر سے انتظار کرتا ہے۔لیکن خداہمیں وقت دیتا ہے تاکہ ہم وہ بیج بنیں جواچھے پھل لائیں۔ پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ خُداوند ہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ جب ہمیں فوری نتائج نظر نہیں آتے تو ہمیں حوصلہ شکن نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں یہ دیکھیں کہ ہم اپنی زندگی میں کتنے ایمان کے ساتھ خدا کے کلام کو بوتے ہیں اور کیا ہم صبر کرتے ہیں جب ہمیں فوری نتائج نظر نہیں آتے ہیں۔
آخر میں پوپ فرانسس نے کہا خدا کرے مقدسہ کنواری مریم، جس نے اپنے اندر کلام کے بیج کو بڑھایا وہ ہمیں خدا کے کلام کو ایمان کے ساتھ اپنے دلوں میں بونے والا بنائے۔