تحمل ہماری خوشی چھین نہیں لے گا، بلکہ ہمیں خوشی سے بھر دے گا۔پوپ فرانسس
مورخہ 17اپریل2024کو پوپ فرانسس نے کہا کہ خود پر قابو پانے اور اپنے جذبات کو اعتدال میں لانے کی ہماری صلاحیت، ہمیں حقیقی خوشی کی طرف لے جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الفاظ کو تولنا اور انہیں اچھی طرح سے بولنابہت ضروری ہے۔کیونکہ انہی کی بدولت غصے میں بھی رشتے اور دوستیاں خراب نہیں ہوتیں۔
پوپ فرانسس نے کہا خاص طور پرخاندانی زندگی میں، جہاں اچھے الفاظ کی بدولت رکاوٹیں کم ہوتی ہیں اور غصہ کنٹرول رہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض اوقات ناراض ہونا ضروری ہوتا ہے، لیکن ہمیشہ صحیح طریقے سے۔
اپنے بات کے اختتام میں پوپ فرانسس نے یہ واضح کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ اگر ان اقدار کو اپنایا جائے تو یہ زندگی کو بہتر بنا تا ہے۔