بیماری کا بستربھی مقدس جگہ بن سکتا ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 6اپریل 2025کوپوپ فرانسس نے بیمار اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی جوبلی کے لئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بیماری کا بستر بھی ایک مقدس جگہ بن سکتا ہے۔جہاں خیرات بے حسی کو جلا دیتی اور شکر گزاری اْمید کو پروان چڑھاتی ہے۔
پوپ فرانسس نے اْن تمام لوگوں کو یاد کیا جو بیمار ہیں اور بیماروں کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی طرف متوجہ ہوئے، اْن خدمت کے لیے اْن کا شکریہ ادا کیا اور حوصلہ افزائی کی۔  
اپنے خطاب کے اختتام میں پوپ فرانسس نے اپنے پیشرو پوپ بینیڈکٹ سولہویں کے الفاظ کو یاد کیا، جنہوں نے کلیسیا کو یاد دلایا کہ انسانیت کا حقیقی پیمانہ مصائب کے سلسلے میں طے ہوتا ہے اور جو معاشرہ کمزوروں سے منہ موڑ لیتا ہے وہ ظالم اور غیر انسانی ہو جاتا ہے۔