اپنے دلوں کو خُداوند کے لیے کھولیں ۔پوپ فرانسس
مورخہ یکم دسمبر 2024کوپوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دلوں کو خُداوند کے لیے کھولیں جو ہمارا بوجھ اْٹھاتا اور ہمیں ثابت قدم رکھتا ہے۔پوپ فرانسس نے کہا آمد کا موسم ہمیں نیند سے بیداررہنے اور تیاری کرنے کا موقع دیتا ہے تاکہ ہم خُداوند کی طرف سفر کرتے ہوئے اپنی زندگی میں درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں۔
اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ مسیح یسوع کا آمد کے ایام میں چوکس رہنے اور جاگتے رہنے کا بلاؤ ہم سب کیلئے ہے۔ تاکہ ہم اپنی زندگیوں پر غورخوص کریں۔کیونکہ ایک طرف اگر پریشانیاں ہمارے دلوں پر بوجھ ڈالتی ہیں تو دوسری طرف، یسوع ہمیں اپنی محبت پر بھروسہ کرنے کی دعوت دیتا ہے۔