آئیے ہم یسوع کے پاس جائیں کیونکہ وہ ہمیں شفا دیتا ہے۔پوپ لیوچہاردہم

مورخہ 25جون 2025کوویٹیکن میں پوپ لیو چہاردہم نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یسوع ہماری اْمید ہے۔بعض اوقات زندگی میں مایوسی اور حوصلہ شکنی کے لمحات آتے ہیں یہاں تک کہ موت کا تجربہ بھی ہوتا ہے۔ تو آئیے ہم بھروسہ اور ایمان کے ساتھ یسوع کے پاس جائیں ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ ہمیں شفا دیتا اورہماری مشکلات کو حل کرکے ہمیں نئی زندگی دیتا ہے۔
پوپ لیو نے مقدس مرقس کی انجیل میں سے اْس عورت کی تمثیل کو بیان کیا  جو ایک بیماری میں مبتلا تھی اور جسے معاشرے نے ناپاک قرار دیا تھا لیکن وہ اس بات پر بھروسہ کرتی ہے کہ یسوع کے پاس اْسے شفا دینے کی طاقت ہے۔ اس طرح، وہ ہجوم کے درمیان اْسے چھونے کے لیے پہنچتی ہے، اور اْس کے ایمان کے وسیلے یسوع اْسے شفا دیتا اور اْس سے کہتا ہے بیٹی،
 تمہارے ایمان نے تمہیں بچایا ہے۔ 
پوپ لیو نے اس بات پر زور دیا کہ کبھی کبھی ہم اس سے بے خبر ہیں، لیکن حقیقی طریقے سے، فضل ہم تک پہنچتا ہے اور آہستہ آہستہ ہماری زندگیوں کو اندر سے بدل دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاید آج بھی بہت سے لوگ یسوع کی طاقت پر یقین کئے بغیر صرف سطحی طریقے سے یسوع کے پاس آتے ہیں جبکہ اْن کادل کہیں اور ہوتا ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام پر پوپ لیو نے کہا ہمیں یسوع کے پاس پورے ایمان اور بھروسہ سے جانا چاہئیے کیونکہ یسوع ہر چیز ہر قادرہے۔