آئیے امن کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم
مورخہ 27جنوری 2026کوپوپ لیونے کیسٹل گینڈولفو میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبصرہ کیا اور لوگوں سے امن کے لیے دْعا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف یہی کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں امن کے لیے بہت زیادہ دْعا کرنی چاہیے۔ آئیے ہر قسم کی یہود دشمنی کے خلاف جدوجہد کریں۔
جب صحافیوں نے اْن سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں سوال کیا، خاص طور پر خلیج فارس میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن کی قیادت میں بحری بیڑے کی موجودگی پر، تو پوپ لیو نے ایک بار پھر امن کی اپیل دہرائی۔انہوں نے کہا کہ ہم جیسے چھوٹے لوگ بھی اپنی آواز بلند کر سکتے ہیں اور اْن مسائل کے حل کے لیے تشدد کی بجائے ہمیشہ مکالمہ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔