بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے، آور لیڈی آف فاطمہ کیتھولک چرچ اسلام آباد میں کرسمس ملن پارٹی کا انعقاد
مورخہ22 دسمبر 2021 کو،بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے، آور لیڈی آف فاطمہ کیتھولک چرچ اسلام آباد میں کرسمس ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
عزت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد (بشپ آف اسلام آباد-راولپنڈی) کے ساتھ مذہبی رہنماؤں بشمول ریورنڈ سرفراز سائمن، ریورنڈ فری،ریورنڈ فادر سلویسٹر جوزف، ریورنڈ فادرکامران یونس، پادری سائمن، پادری عمانیوئیل، پاسٹر راشد، مولانا حافظ اقبال رضوی، پنڈی پیر چن، سیدہ امہ مرتضیٰ، ڈاکٹر فرہاد، پنڈت راکیش، یاسر رضوی، مولانا اظہار بخاری اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز مسیحی، مسلم اور ہندو برادری کے مختلف مذہبی رہنماؤں کی جانب سے افتتاحی دْعا سے ہوا۔ رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت اورساتھ ہی ساتھ ملک پاکستان کو پْر امن قوم بنانے پر زور دیا۔ تمام رہنماؤں اور شرکاء نے پروگرام سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پاکستان میں بسنے والی تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کیک کاٹا۔