کیتھولک کلیسیا کے دو مضبوط ستون
مقد س پطرس اور مقدس پولوس دونوں عظیم مقدسین کی عید 258 سے 29 جون کو منائی جارہی ہے۔ یہ وہ دن ہے جب آپ دونوں کی جسمانی باقیات زمین دوز قبرستان میں لائے گئے۔ انجیلِ مقدس کے مطابق مقدس پطرس پیشے کے لحاظ سے مچھیرے تھے اور آپ کو یسوع نے یہ کہہ کر بلایا کہ وہ آپ کو آدم گیر بنائے گا۔ آپ کا نام شمعون تھا لیکن خداوند یسوع نے آپ کے نام کو بدل کر پطرس رکھا جس کے معنی ”چٹان“ کے ہیں۔ آپ ایک سادہ اور حلیم شخص تھے۔ آپ کو خداوند نے ”رسولوں کا شہزادہ“قرار دیا اور بعد میں آپ ہی یسوع کے بیان کردہ قول کے عین مطابق کلیسیا کے پہلے پاپائے اعظم بنے۔
جب مسیح خداوند پکڑوائے گئے تو آپ نے ڈر اور خوف کی وجہ سے اْن سے تعلق کا انکار کردیا تاہم بعد میں پچھتا کر تبدیل ہو گئے۔ آپ نے روم میں مسیح خداوند کی منادی کی اور بہت سارے لوگوں کو مسیحی ایمان لانے میں کامیاب ہوئے۔جب روم میں ایذارثانی شروع ہوئیں تو مسیحیوں نے آپ سے درخواست کی کہ آپ جان بچانے کی خاطر روم سے کسی اور جگہ چلے جائیں۔ کہا جاتا ہے جب آپ روم شہر سے باہر جا رہے تھے تو آپ کی ملاقات سرِ راہ خداوند یسوع مسیح سے ہوئی تو آپ نے پوچھا کہ”اے خداوند آپ کہاں جا رہے ہیں“؟ تب یسوع نے جواب دیا میں جا رہا ہوں تاکہ دوبارہ صلیب پر مصلوب ہو ں۔اس رویا کو آپ نے اصل حقیقت کے مطابق جلد