ممتاز میلسی (ریڈیو دنیا کی ایک مضبوط آواز)
ممتاز میلسی یکم فروری 1953 کو میلسی پنجاب میں پیدا ہوئے تھے اور 2013 میں ریڈیو سے وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے۔ انہوں نے 16 جون 1979 میں ریڈیو پاکستان سے وابستگی اختیار کی اور 15مارچ 1987کو سینئر پروڈیوسر بنے۔ممتاز میلسی نے اپنی مسکراتی شخصیت کے باعث لوگ اْن سے بہت محبت کرتے تھے۔وہ ریڈیو پاکستان میں پروڈیوسر کے طور پر آئے اور کنٹرولر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے، وہ کنٹرولر ایکسٹرنل اور کنٹرولر سی پی یو بھی رہے۔
ممتاز میلسی اسٹیشن ڈائیریکٹر اسلام آباد بھی رہے۔لیکن مختلف انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنے سامعین سے اپنے ایک پروگرام کے ذریعے تعلق استوار رکھا۔9جنوری 2016ء کو یہ سحر بھری آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی۔تین دھائیوں سے زائد اپنی آواز اورانتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ہستی کو اسلام آباد کی سر زمین نے اپنے دامن میں ہمیشہ کے لیے چھپا لیا۔
اچھی یادوں کا خزانہ انسان کے بعد بھی اس کی گواہی دیتا ہے۔ممتاز میلسی انہی خوش بخت لوگوں میں ایک تھے۔خدااْن کی مغفرت کرے۔آمین