ملکہ ازیبلااول (جس نے کر سٹوفرکولمبس کی مالی معاونت کی تھی)
آج بیشتر افراد ملکہ ازیبلااول کو اس حوالے سے جانتے ہیں کہ اس نے بحراوقیانوس میں سفر کرنے کے لیے کر سٹوفرکولمبس کی مالی معاونت کی تھی۔درحقیقت وہ ایک توانا اور اہل حکمران تھی جس نے متعدد اہم فیصلے کیے جن کے اثرات سپین اور لاطینی امریکہ پر صدیوں تک موجود رہے اور جن سے بالواسطہ طور پر آج بھی لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں۔ دراصل اپنی بیشترپالیسیاں اس نے اپنے اسی درجہ زیرک اور قابل شوہر فرڈیننڈ آف آرگوان سے مشاورت کے بعد وضع کیں اور وہ اس کے فیصلوں کے ساتھ نتھی تھیں۔
ازیبلا کیسٹائل کی بادشاہت میں (جواب سپین کا ایک حصہ ہے) میڈریکل کے قصبہ میں 1451ء کو پیدا ہوئی۔1469ء میں جب وہ اٹھارہ برس کی تھی ازیبلا نے انحراف کیا اور بادشاہ ہنری کی مخالفت کے باوجود فرڈیننڈ سے شادی کر لی۔ جو آراگون کے تخت کاوارث تھا۔ اس سرکشی پر انگیختہ ہو کر بادشاہ ہنری نے اپنی بیٹی ”جوانا“ کو اپنا حق جتایا۔حوانا کے حامیوں کو یہ منظور نہیں تھا۔ سوخانہ جنگی کا آغاز ہوا۔ آراگون کابادشاہ جان دوئم اسی برس فوت ہوااور فرڈیننڈ آراگون کا بادشاہ بن گیا۔ فرڈیننڈ اور ازیبلا کی سپین کے بڑے علاقے پر حکمرانی تھی۔
اپنے دور کے آغاز میں ہی فرڈیننڈ اور ازیبلا نے ہسپانوی تحقیقاتی ادارے کی بنیاد رکھی۔ جج، جیوری، وکیل استغاثہ اور پولیس کے جاسوسوں کا ایک اشتراک تھا۔
ازیبلا کے دور کا سب سے اہم واقعہ کرسٹوفر کو لمبس کانئی دنیا کو دریافت کرنا تھا۔ کولمبس کی مہم کے لیے کیسٹائل کی بادشاہت نے مالی معاونت کی۔