مقدس رْموالاد
آپ اٹلی کے شہر میں 951 میں پیدا ہوئے۔ آپ کے دل میں شروع ہی سے مذہبی رجحان موجود تھا۔ لیکن دنیاوی خواہشات اور آزمائشوں نے آپ کو خدا سے قدرے دور کر دیا۔20 سال کی عمر میں ایک بار جب آپ کے والد کا شمشیر زنی کا مقابلہ تھا تو آپ نے زبردستی چاہا کہ آپ اْس میں شرکت کریں مقابلے کے دوران آپ کے والد نے اپنے مخالف کو ہلاک کر دیا۔ یہ سب کچھ دیکھ کر آپ نہایت رنجیدہ ہوئے اور اس واقعہ نے آپ کی زندگی بدل کر رکھ دی۔آپ اپنے باپ کے لیے کفارہ ادا کرنے کی خاطر چالیس دن کے لیے راہب خانے چلے گئے اور وہاں زیادہ تر وقت دْعا اور ریاضت میں بسر کیا۔ آپ راہبوں کی طرز زندگی دیکھ کر بھی بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ آپ نے ایک راہب سے روحانی رہنمائی حاصل کی جس نے مختلف طریقوں سے آپ کو حلیمی اور انکساری کا درس سکھایا۔ روحانی زندگی میں ترقی کرنے کے بعد آپ نے خود ایک مذہبی جماعت کا آغاز کیا۔جس میں آپ نے راہبوں کو بالخصوص ریاضتی زندگی بسر کرنے کے اصول بتائے۔ اسی عرصے کے دوران آپ خود ایک سال کے عرصے تک اْبلی ہوئی پھلیاں کھاتے رہے اور دیگر تین سال تک اپنے ہاتھوں سے اگائی ہوئی سبزیوں پر گزارا کرتے رہے۔ ان ساری باتوں اور کاموں نے آپ کو خدا کے بہت قریب کر دیا۔ آپ اپنے کمرے میں دن میں سو سو بار یہ دعا کیا کرتے تھے کہ”اے میرے پیارے یسوع، میرے دل اور پاک روحوں کی خوشی تْو ہی میری تمناؤں کا مرکز ہے“۔ آپ ایک جگہ سے دوسری جگہ خدمت اور منادی کے لیے جاتے رہے اور جہاں ممکن ہوا آپ نے راہب خانوں کا آغاز کیا۔ آپ نے کئی بار کوشش کی کہ ہنگری جاکر بشارت دیں مگر جب بھی وہاں جانے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ شدید بیمار پڑ جاتے۔ اس سے آپ نے باور کر لیا کہ خدا آپ سے یہ خدمت نہیں لینا چاہتا۔زندگی کے آخری ایام میں آپ نے کچھ غلط فہمیوں کے سبب
بہت سارے دْکھ اْٹھائے یہاں تک کہ ایک بار چھ ماہ کے عرصہ تک آپ کو پاک ماس کی قربانی گزر انے سے روک دیا گیا۔آپ کی زندگی میں ہیں آپ کے والد اپنی گزشتہ زندگی و گناہوں سے تائب ہو گئے اور انہوں نے بھی راہبانہ زندگی اختیار کرلی۔
19 جون 1027میں آپ خداوند میں ابدی نیند سو گئے۔ آپ کی وفات کے پانچ سال بعد جب آپ کی قبر کو کھولا گیا تو آپ کا جسد خاکی ویسے کا ویسا ہی تھا۔