مقدس جارج (شہید)

آپ کپادوقیہ میں پید اہوئے اور آپ کو یہ شرف حاصؒ ہے کہ مسیحیت کی جامع تعلیم آپ نے اپنی والدہ سے پائی۔جوانی میں آپ رومی فوج میں سپاہی بھرتی ہوئے۔اور آپ نے اْس وقت کے ظالم بادشاہوں کا بھی مقابلہ کیا جو خاص کر مسیحیت کے خلاف تھے۔اِسی وجہ سے آپ کوجلاِدوں کے حوالے کر دیا گیا۔جنہیں یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ ہر قسم کی مختلف اذیتیں دے کر آپ کو موت کی نیند سْلا دیں۔آپ کو بے انتہا مارا گیا،گرم لوہے کی سلاخوں سے آپ کے جسم کو داغا گیا،پینے کیلئے زہر دیا گیا،دوپہیوں کے درمیان کچلا گیااور تپتے ہوئے سیسے کی دیگ میں دھکیلاگیا تاہم اِن تمام اذیتوں کے باوجود آپ معجزانہ طور پر بچ نکلے۔حاکمِ وقت اور جلادوں کو ایک وقت ایسا لگا کہ آپ اْن کے بتوں کے آگے قربانی چڑھانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔جب تمام لوگ جمع ہو گئے تو آ پ نے دْعا مانگنا شروع کی اور یک بارگی آسمان سے آگ نازل ہوئے جس سے غیر قوم کے کاہن اور لوگ بھسم ہو گئے۔آخر کار آپ کا سر قلم کر دیا گیااور آپ 23اپریل303کو خداوند میں ابدی نیند سو گئے۔ آپ مشرقی کلیسیاؤں میں عظیم شہید کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں۔اِس کے علاوہ آپ جارجیا،اسپین،پرتگال،اٹلی،لتھونیااور برطانیہ میں بھی مشہور و معروف ہیں۔آپ بر طانیہ کے مربی بھی کہلاتے ہیں۔تصاویر میں عموماً آپ کو ایک اژدھا پر غالب آتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔
اے قدوس اور مہربان خداوند خدا!تْو اپنے شہداء کے ذریعے ہمیں سکھاتا ہے کہ کس طرح انہوں نے دْکھ سہہ کے ایمان کو پروان چڑھایا۔ہمیں بھی یہ عطا کرکہ ہم روزمرہ زندگی میں بے پناہ مضبوطی سے تیرے وفادار رہیں اور تیری گواہی دیتے رہیں۔آمین

Daily Program

Livesteam thumbnail