لیونا رڈوڈاونسی (ذہین فن کار)
لیونا رڈوڈاونسی اٹلی کے شہر فلورنس میں 1452ء کوپیدا ہوا۔1519ء اس کاسن وفات ہے۔ جس کی بعد کی صدیوں میں اس کی شخصیت دنیا کے ذہین ترین فن کارکی حیثیت سے زنگ آلود نہیں ہوئی۔ اگر غیر معمولی افراد کی فہرست مرتب کرنی ہوتی تو لیوناروڈکانا یقینا اولین پچاس لوگوں میں شمار کیا جاتا‘ لیکن تاریخ پر اس کے اثرات کی نسبت اس کے جواہر خدادادکہیں زیادہ وقیع اور گہرے ہیں۔ پرانے روزنامچوں میں لیوٹارڈونے کئی جدید ایجادات کے خاکے بنائے ہیں۔جیسے ہوائی جہاز اور آب دوز جہاز۔یہ روزنامچے اس کی جدت طرازی اور ذہانت کاآئینہ تو ہیں‘مگر ان کاسائنس کی ترقی پر کچھ اثر نہیں ہوا۔پہلی بات تو یہ ہے کہ لیونارڈونے ان کے نمونے تیارنہیں کیے تھے۔دوئم اگر اس کے تصورات بالکل واضح تھے‘لیکن یہ کہیں ثابت نہیں ہوتا تھا کہ یہ ایجادات عملی طور پر قابل استعمال بھی ہیں یانہیں۔
آب دوز جہازیاہوائی جہاز کاتصور قائم کرنا علیحدہ بات ہے‘لیکن ایک قابل عمل‘تفصیلی اور جامع نقشہ اور پھر ایسے نمونے تیار کرنا یکسردشوار اور مختلف بات ہے‘جوکام بھی دے سکیں۔