فرڈ یننڈ سیگلن

پر تگیزی مہم جو فرڈ یننڈ سیگلن کی وجہ شہرت اس کا زمین کے گرد بحری چکر مکمل کرنے کا کار نا مہ ہے۔اس کا مہم تمام انسانی تاریخ میں انتہائی غیر معمولی مہم جو یا نہ سفر ہے۔پورا سفر تین برسوں میں مکمل ہوا۔ان پانچ مختصر،بے ڈھنگی،کمزور کشتیوں میں سے جن کے ساتھ سیگلن نے اپنے سفر کا آغاز کیا،صرف ایک ہی حفاظت سے واپس یورپ پہنچ سکی۔
جبکہ 265افراد کے عملہ میں سے فقط اٹھارہ زندہ واپس آسکے۔سیگلن خود ان افراد میں شامل تھا جو دوران سفر ہلاک ہوئے۔تاہم آخر میں مہم کا میاب ثابت ہوئی۔اور یہ بات کسی شک وشبہ کے بغیر مان لی گئی کہ دنیا دائروی ہے۔یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ مہم کی کامیابی بنیادی طور پر سیگلن کی قیادت اور اس کے آہنی ارادے کے باعث ممکن ہوئی۔
چند ماہ کے سفر کے بعد ہی متعدد افراد نے واپسی کا مطالبہ کیا۔سیگلن کو سفر جاری رکھنے کے لیے ملاحوں میں ہونے والی بغاوت کا سر کچلنا پڑا۔اْس کی مہارت اور استقلال کے پیش نظر اسے تمام جہازرانوں اور مہم جوؤں میں عظیم ترقرار دیا جاتا ہے۔
اس کے کارنامہ کے حقیقی اثرات البتہ مختصر تھے۔باشعور یورپی افراد اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ زمین گول ہے۔نہ ہی وہ راستہ جس پر سیگلن نے سفر کیا،کوئی اہم تجارتی راستہ ہی بن سکا۔واسکوڈے گاما کے سفر کے برعکس سیگلن کے سفر نے نہ یورپ پر کچھ اثرات ثبت کیے اور نہ مشرق پر۔ اس کے اسی کارنامے نے اسے لازوال شہرت دی۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail