ہمارا ملک ہم آہنگی کی بڑی مثال ہے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس

مورخہ 18 جنوری 2025 کو سینٹ پیٹرک ہائی سکول کراچی میں سالانہ یوم ثقافت نہایت دھوم دھوم سے منایا گیا۔ اس تقریب میں فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس،  سید مراد علی شاہ(وزیر اعلیٰ سندھ)،سید سردار علی شاہ(وزیر تعلیم)، محترمہ روما مٹو(ایم پی اے سندھ)، جناب نوید انتھونی (ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی اورCBE'Kاسکولوں کے پرنسپلز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔اسکول کے پرنسپل ریورنڈ فادرماریو روڈریگس نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔پروگرام میں مختلف جماعتوں کے طلبانے  پرفارمنس پیش کی، ہر ایک پاکستان کے صوبوں کی منفرد روایات کی نمائندگی کرتا تھا۔ سندھی لوک موسیقی کی تال کی دھڑکنوں سے لے کر ولولہ انگیز بلوچی رقص اور پنجابی اور پشتون ثقافتوں کی رنگین رونقوں نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ ہر ایکٹ نوجوان اداکار وں کی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت تھا۔بعد ازاں معززین نے طلباء کے تیار کردہ اسٹالز کا دورہ کیا، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے روایتی دستکاری، کھانوں اور یادگاری اشیاء کی نمائش کی گئی تھی۔ پاکستانی ورثے کو زندہ رکھنے کے لیے طلبہ اور عملے کی لگن کو بے حد سراہا گیا۔
 فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے  شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت کا جشن اتحاد کو فروغ دینے کا کلید ہے، اور اس طرح کے پروگرامز سیکھنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ثقافتی دن محض ایک دن کا جشن نہیں بلکہ یہ رنگارنگ ورثے کو منانے اور روایات کو سیکھنے اور سمجھنے کا دن ہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ ہمارا ملک ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے طلباء اور اسکول کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم قرار دیا۔فادر ماریو روڈریگس نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ ہماری ثقافت باہمی احترام کے پل تعمیر کرنے کی بنیاد ہے۔نیز سب کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail