ڈاکٹر پاولو رفینی کاتمام مومنین کے لیے ایک سِنڈی خط جاری کرنے کا اعلان
مورخہ 18اکتوبر2023کو سِنڈبریفنگ میں، ڈاکٹر پاولو رفینی پریفیکٹ آف دی کاسٹری فار کمیونیکیشن اور انفارمیشن کمیشن کے صدر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بشپس کے سِنڈ کی یہ سولہویں جنرل اسمبلی، اپنے اختتام پر تمام مومنین کے لیے ایک چوپانی خط تیار کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ دستاویز کے کمیشن نے سِنڈ کے ممبران سے اْن لوگوں کے بارے میں بھی سوچا ہے جو ابھی تک سِنڈکے عمل میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ڈاکٹر رفینی نے وضاحت کی کہ سِنڈسیکرٹریٹ نے پوپ فرانسس کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے اس تجویز کو اسمبلی کے ووٹ کے لیے پیش کیا، جسے بہت بڑی اکثریت نے منظور کر لیا ہے۔(346 ووٹرز میں سے، 335 حق میں اور 11 مخالف تھے)۔
کارڈینل سٹینر نے کہا کہ سِنڈایک ایساعمل ہے جس میں ہر ایک کو اپنے خیالات کا اظہارکرنے، ہمیشہ کلیسیا کی بھلائی کرنے کا موقع ملتا ہے۔مزید کہا کہ ایک دوسرے کو سننے سے کمیونٹیز اور اْن کی ضروریات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
بشپ ڈیوڈ نے اس بات پر زور دیا کہ سِنڈ برابری پر زور دیتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کارڈینل ہے یا آرچ بشپ یا کوئی بھی، کیونکہ بنیادی طور پر ہم شاگردوں کی جماعت ہیں جو بپتسمہ دینے میں برابر ہیں۔
آرچ بشپ Stankevics نے لزبن میں پوپ فرانسس کی دعوت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنس پرست افراد کا بھی محبت کے ساتھ، انصاف کیے بغیرخیر مقدم کیا جانا چاہیے اوران کے انسانی وقار کا احترام کیا جانا چاہیے۔