ڈاکٹرشیراز طارق مسیحی قوم کا فخر
یہ بات بڑی خوشی سے بیان کی جاتی ہے کہ پاکستان کے مسیحی نوجوان شیراز طارق نے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، سی۔ایم۔ایچ۔ ملیر کینٹ کراچی سے ناصرف ڈاکٹریٹ کی ڈگری کامیابی سے مکمل کی ہے بلکہ 110طلباء و طالبات میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی اور ساتھ ہی ساتھ بیسٹ سٹوڈنٹ ہونے کا عزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔۔ شیراز طارق کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اُس کے والدین ماریا طارق اور طارق مسیح نے سخت محنت کرکے بیٹے کے لیے وسائل جمع کیے تاکہ وہ ڈاکٹر بن سکے۔ اِس مسیحی ہیرو نے ناصرف اپنے والدین بلکہ ساری مسیحی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ڈاکٹر شیراز طارق کے ساتھ ہیں۔خدا کرے کہ وہ اپنے مضبوط ایمان کے ساتھ خدا کے نام کی گواہی دیتے ہوئے انسانیت کی خدمت پوری لگن اور ایمانداری سے کرتے رہیں۔
یاد رہے ڈاکٹرشیراز طارق، مبشرانِ انجیل جناب بابو جارج یعقوب (ریٹائرڈ) کے نواسے ہیں۔