مکتبہ عناویم پاکستان کا ”بشپس سنڈ کے عالمی سولہویں اجلاس“ کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

مورخہ 24 ستمبر 2024 کو مکتبہ عناویم پاکستان نے سینٹ الزبتھ پیرش کے تعاون سے سینٹ جان دی اپوسل کیتھولک چرچ، لطیف آباد میں ”بشپس سنڈ کے عالمی سولہویں اجلاس“ کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کا مقصد شرکاء کو سولہویں عالمی بشپس سنڈکی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔
 اس سیمنیار کا موضوع ”ایک سنڈی کلیسیا میں سننے کی اہمیت“ تھا۔جیسے ریورنڈ فادرجمیل البرٹ (او۔ایف۔ایم) نے متعارف کروایا۔
اس کے بعد ریورنڈ فادر عمانوائیل عاصی نے تاریخ، موضوعات، شرکاء، کونسلز، سنڈ اور غیر معمولی سنڈی اہمیت پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی۔فادر موصوف نے دْعا کی اہمیت اور سنڈی عمل کے ساتھ شراکت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے شرکا ء سے درخواست کی کہ وہ بشپس سنڈ کے عالمی سولہویں اجلاس کے کامیاب نتائج کے لیے دْعا کریں، جو کہ ویٹیکن روم میں 2تا27 اکتوبر 2024 کو ہونے والی ہے۔
آخر میں مکتبہ عنا ویم پاکستان کے کوآرڈینیٹر مسٹر شمعون گل ِنے سیمینار کو کامیاب بنانے پر تمام حاضرین، مقررین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail