مسیحی وفد کی پاکستان کے نگران وزیراعظم انواراْلحق کاکڑ سے خصوصی ملاقات
مورخہ 12ستمبر2023کو ایک مسیحی وفد نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان کے نگران وزیراعظم انواراْلحق کاکڑ سے خصوصی ملاقات کی۔
اس وفد میں فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد،عزت مآب بشپ اندریاس رحمت،سابق صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق پنجاب،جناب اعجاز اگسٹین،سابق رْکن قومی اسمبلی آسیہ انصر،بشپ سیموئیل،بشپ ہنری پیٹر،پاسٹر حنوق،پاسٹر اولیولر ضیا شامل
تھے۔اس کے علاوہ موجودہ نگران صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق خالد جارج اور متعلقہ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔اس ملاقات کا مقصدسانحہ جڑانوالہ پر وزیر اعظم کی جانب سے بر وقت توجہ اور اقدامات کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ نگران وزیراعظم انواراْلحق کاکڑ نے اس ملاقات کے دوران حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پاکستان میں مسیحیوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔انھوں نے واضح کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کے ذمہ داروں کو کیفرے کردار تک پہنچایا جائے گا،تاکہ ایسے واقعات کو دوبارہ نہ ہوں۔آخر میں نگران وزیراعظم انواراْلحق کاکڑ نے کہا کہ ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام کرنا ہی،ایک پْر امن اور خوشحال معاشرہ کی تشکیل کی ضمانت ہے۔