عزت مآب بشپ خالد رحمت نے پاپائے اعظم فرانسس کو کلیسیا ِ پاکستان کی جانب سے تیار کردہ سِنڈی دستاویز پیش کر دیں۔

  مورخہ17اکتوبر2023کو ویٹیکن میں ہونے والے سِنڈی اجلاس میں عزت مآب بشپ خالد رحمت نے پاکستانی کلیسیا اور پاکستان کیتھولک بشپ کانفرنس کی نمائندگی کرتے ہوئے سِنڈ کے شرکاء سے خطاب کیا۔انہوں نے سِنڈی مشن کے نقطہ نظر سے اْسقفیائی خدمت کے فروغ اور تجدید جیسے موضوع پر اظہار ِ خیال کیا۔علاوہ ازیں انہوں نے پاکستان میں مسیحی برادری کی ایمانی گواہی،خدمات اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔عزت مآب بشپ خالد رحمت نے کلیسیا ِ پاکستان کی جانب سے تیار کردہ سِنڈی دستاویز پاپائے اعظم فرانسس کو پیش کیں۔یہ وہ دستاویز تھیں جو ڈایوسیس کی سطح پر،پیرش کی سطح پر اور قومی سطح پر  باہمی مشاورت کے ساتھ تیار کی گئیں تھیں۔اس دستاویز کو سِنڈ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے تیار کیا تھا۔جس میں فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد،ریورنڈ فادر قیصر فیروز اور مسٹر امجد گلزار شامل تھے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail