شیخوپورہ میں بھٹہ برادریوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کا جائزہ

شیخوپورہ میں بھٹہ برادریوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کا جائزہ
شیخوپورہ میں بھٹہ برادریوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کا جائزہ

 گزشتہ دنوں کاریتاس پاکستان لاہور کی جانب سے شیخوپورہ میں بھٹہ پر کام کرنے اور رہائش پذیر کمزور و پسماندہ برادریوں کے لیے صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے مانیٹرنگ وزٹ کیا گیا۔ اس موقع پر سینٹ ٹریضہ پیرش، شیخوپورہ میں شمسی توانائی سے چلنے والے گہرے پانی کے پمپ کی تنصیب اور اس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس منصوبے کا مقصد بھٹہ برادریوں کو صاف اور محفوظ پانی کا ایک پائیدار اور قابلِ اعتماد ذریعہ فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں روزمرہ ضروریات کے لیے آلودہ پانی پر انحصار نہ کرنا پڑے اور ان کی صحت اور معیارِ زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔مانیٹرنگ وزٹ کے دوران پانی کے نظام کی تنصیب میں ہونے والی پیش رفت، اس کی فعالیت، پانی کے معیار اور مستحق خاندانوں تک اس کی رسائی کا جائزہ لیا گیا۔ ٹیم نے اس امر کا بھی جائزہ لیا کہ صاف پانی کی فراہمی سے مقامی آبادی کی صحت، صفائی اور مجموعی فلاح و بہبود پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر ریورنڈ فادر شفاقت جان نے صاف پانی کی اہمیت اور بھٹہ برادریوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صاف پانی تک رسائی انسانی صحت اور باوقار زندگی کے لیے بنیادی ضرورت ہے، جبکہ پسماندہ برادریوں کو ایسی سہولیات کی فراہمی معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ شمسی توانائی سے چلنے والا پانی کا پمپ مقامی خاندانوں کے لیے صاف پانی کی مستقل فراہمی میں معاون ثابت ہوگا اور انہیں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرے سے محفوظ رکھنے میں مدد دے گا۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail
Urdu Survey Popup