سینٹ ٹریضہ ہوم بزرگوں کے لیے امن کا نخلستان ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 13ستمبر 2024کو پوپ فرانسس نے سنگاپور میں سینٹ ٹریضہ ہوم میں بزرگ اور بیمار لوگوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور اْن سے کہا کہ آپ کی دْعائیں خدا کے لیے بہت اہم ہیں۔خدا آپ کی دْعاؤں کو سن کر خوش ہوتا ہے۔اس لیے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ کلیسیا اور انسانیت کے لیے دْعا کریں۔
سینٹ ٹریضہ ہوم، جو 90 سال قبل ”لٹل سسٹرز آف دی پوور“نے قائم کیا۔آج 200 بزرگ افراد وہاں رہائش پذیر ہیں اور یہ ہوم اْن کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ اس ادارے کا تمام انتظام کیتھولک ویلفیئر سروسز (CWS) کے ذمے ہے جو کہ ایک غیر منافع بخش، سماجی خدمت کرنے والی ایجنسی ہے۔
پوپ فرانسس نے CWS کی طرف سے چلائے جانے والے تین نرسنگ ہومز:سینٹ ٹریضہ ہوم، سینٹ جوزف ہوم، اور ویلہ فرانسس ہوم کے تقریباً 60 وہیل چیئر والے بزرگوں کو برکت دی۔