سینٹ فرانسس زیویئر پیرش سرگودھا میں بائبل میراتھن کا انعقاد
مورخہ 31 مارچ تا 5 اپریل 2025 تک سینٹ فرانسس زیویئر پیرش، سرگودھا میں بائبل میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔اس بائبل میراتھن کی افتتاحی تقریب کا آغاز عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے ربن کاٹ کر کیا۔ جس کے بعد بشپ صاحب کی قیادت میں کاہنوں،سسٹر صاحبات اور پیرش کے مومنین جلوس کی صورت میں مقدسہ مریم کی پہاڑی پر پہنچے، جہاں بائبل میراتھن کا باضابطہ آغاز ہوا۔بائبل میراتھن کی مرکزی آیت کو 10 مختلف زبانوں میں پڑھا گیا، جو کہ خدا کے کلام کی آفاقیت اور ثقافتوں اور برادریوں تک اس کی رسائی کو ظاہر کرتا ہے۔
عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے تکوین کتا ب کا پہلا باب پڑھ کر میراتھن شروع کیا۔اس کے بعد مومنین نے مکاشفہ تک باری باری خدا کا کلام پڑھتے ہوئے، میراتھن مکمل کیا۔ بائبل میراتھن 2025 خدا کے کلام کی طاقت کا ثبوت تھا، جومومنین کو دْعااور شکر گزاری میں متحد کرتی اور ایمانی تقویت دیتی ہے۔
Daily Program
