سِنڈی راستہ عالمی بحرانوں کا جواب دینے میں ہماری مدد کرتا ہے۔کارڈینل رائی

مورخہ 10اکتوبر 2023کوکارڈینل رائی نے مسیحیوں پر زور دیتے  ہوئے کہا کہ وہ دنیا کو درپیش بہت سے مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے زندگی گزارنے کا ایک طریقہ اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل میں جاری جنگوں کے درمیان صرف امن کا حصول، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا،ماحولیات کا تحفظ، استحصالی معاشی نظام کو چیلنج کرنا، ستائے جانے والے افراد کی مدد کرنا اور مختلف قسم کی زیادتیوں سے لگنے والے زخموں پر مرہم لگانا شامل ہیں۔

کارڈینل نے انجیل ِمقدس میں سے اْس واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا جب یسوع کو بڑی بھیڑ پر ترس آیا جو اْس کا پیچھا کر رہی تھی اور اْس نے اپنے شاگردوں سے کہافصل توبہت ہے لیکن مزدور تھوڑے ہیں۔ لہٰذا فصل کے مالک کی منت کروتاکہ وہ اپنی فصل کاٹنے کے لیے مزدور بھیجے۔کارڈینل رائے نے کہا کہ یسوع کے یہ  الفاظ کلیسیا کی موجودہ حالت اور معاشرے کو درپیش مسائل کو سمجھنے کے لیے ایک نقطہِ آغاز پیش کرتے ہیں۔

کارڈینل رائی نے مزید کہا کہ اس فصل میں انسانی وقار کو فروغ دینے، دنیاوی اور بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے، پسماندہ اور کمزوروں کی دیکھ بھال اور دورِ حاضرہ میں معاشرتی چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سِنڈ میں کام کرنے والی دستاویزاِن مزدوروں کی شناخت ہر اْس شخص کے طور پر کرتی ہے جسے مسیح نے روح القدس کی رہنمائی میں بھیجا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خدا کے روح کا حقیقی مشن اور پورے سِنڈی سفر کا مرکزی کردار کلیسیا کو سونپا گیا ہے۔ہر مزدور کو روح القدس سے تشکیل اور رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ زندگی گزارنے کے ایک روایتی طریقے کو اپنا سکے۔اس طرح رفاقت، مشن، اور شراکت کی زندگی کے ساتھ ساتھ کلیسیاکی تجدید کے مرکز میں سِنڈ کی روحانی تشکیل بھی شامل ہے۔

آخر میں، کارڈینل رائی نے تمام مسیحیوں کو غریبوں، رد کیے گئے، پناہ گزینوں، جنگوں کے متاثرین، اور بے گھر افراد کی تکالیف کو ہمدردی سے محسوس کرنے کی دعوت دی۔ اور کہا کہ مسیح یسوع نے اِن تمام لوگوں کے زخموں کو مندمل کرنے اور ایک بہتر دنیا کی جدوجہد کرنے کے لیے ہم میں سے ہر ایک کو چنا ہے، جہاں ہم اپنے مشترکہ گھر کو امن و سکون کے ساتھ آباد کر سکتے ہیں۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail