سولہویں سِنڈی جنرل اسمبلی کی مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دْعا

مورخہ 12اکتوبر2023کو سولہویں سِنڈی جنرل اسمبلی کے شرکاء نے اسرائیل اور حماس کے لئے امن کی دْعا کی۔ خاص طور پر مقدس سرزمین میں، بغداد کے کیتھولک چرچ کے اْن تمام لوگوں کے لیے جو تشدد کا شکار ہیں اور خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔

 عراق کے کارڈینل لوئس رافائیل نے کہامیں آپ کوتمام دْنیا میں خاص طور پر مقدس سرزمین، یوکرین،عراق، ایران اور لبنان میں ہونے والے تشدد کیلئے امن کی دْعا کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

کارڈینل لوئس رافائیل نے یہ دْعا بھی کی کہ اے خدا، تْوجو سب کا خیال رکھتا ہے۔پوری انسانیت  کوایک خاندان بنا۔جس میں سب مومنین بغیر تشدد، بے ہودہ جنگوں کے بنا،بھائی چارے اور امن کے جذبے کے ساتھ متحد رہیں۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail