ریورنڈ فادر جیمز آرک اینجلیس خداوند میں ابدی نیند سو گئے۔
یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ بیان کی جاتی ہے کہ 26اگست2024کوفیصل آباد ڈایوسیس کے ریورنڈ فادر جیمز آرک اینجلیس 91 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ پاک ماس کی اقدس قربانی کی قیادت عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے فرمائی۔دوران وعظ بشپ جی نے ریورنڈ فادر جیمز آرک اینجلیس کی زندگی کو خراج ِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا فادر جیمز نے اپنی ساری زندگی خدا کے ساتھ وفاداری اور اْس کے لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے میں گزاری۔ اور اب وہ ابدی زندگی کیلئے خدا کے حضور ہیں اور یقینا صداقت کا تاج پائیں گے۔دْعا ہے خدا تمام سوگواران کو صبر ایوب عطا فرمائے۔
ریورنڈ فادر جیمز آرک اینجلیس کے جنازے کی رسومات عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے اداکی۔ ریورنڈ فادر جیمز آرک اینجلیس کی آخری رسومات میں کاہن صاحبان،سسٹرز صاحبات،مناد صاحبان اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔