روزوں کے ایام خدا کی قربت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ریورنڈ فادر توصیف یوسف

مورخہ 15 مارچ 2025 سینٹ جوزف کیتھولک چرچ سیالکوٹ میں ریورنڈ فادر ظفر تنویر پیرش پریسٹ کی زیر نگرانی مومنین کیلئے ایام صیام میں ایک روزہ سیمینار کاا نعقاد کیا گیا۔جس کا موضوع ”مسیحی روزہ کی تاریخ اور روحانیت“ تھا۔ اس سیمینار کے مقرر ریورنڈ فادر توصیف یوسف تھے۔ انہوں نے بابئبل مقدس کی روشنی میں روزے کی تاریخ پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔ فادر موصوف نے روزہ اور اس کی روحانیت پر مومنین کو بتایاکہ روزے کے ذریعے ہم خداوند یسوع مسیح کے پیار کا تجربہ کرتے ہیں۔روزوں کے یہ ایام ہمیں یسوع مسیح کے دُکھوں پر دھیان و گیان کر کے، توبہ کرنے اور تبدیل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ان ایام میں خدا ہمیں موقع دیتا ہے تا کہ ہم دُعا، روزے اور ریاضت کے ذریعے اْس کی قربت کاحاصل کریں۔
سیمینار کے اختتام میں ریورنڈ فادر ظفر تنویر پیرش پریسٹ نے ریورنڈ فادر توصیف یوسف اور تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا۔