یسوع ہمیں ان روزوں کے ایام میں اپنے دل میں واپس آنے کے لیے بلاتا ہے۔ پوپ فرانسس
مورخہ 14فروری 2024کوپوپ فرانسس نے مومنین سے کہا کہ روزوں کے آغاز میں یسوع ہم میں سے ہر ایک کو دعوت دیتے ہیں کہ ہم اْس کی طرف واپس لوٹیں۔ تاکہ ہماری پوری زندگی، خدا کے ساتھ ہمارے تعلق اورہمارے اندرونی وجود کی حقیقت کو ظاہر کرے۔
انہوں نے کہا کہ دْعا اور عاجزی کے جذبے میں، ہم اپنے سر پر راکھ ڈالتے ہیں۔ راکھ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم خاک ہیں، لیکن وہ خاک جو خدا کوعزیز ہے۔ہمارے سر پر رکھی راکھ دعوت دیتی ہے کہ ہم زندگی کے راز کو دوبارہ دریافت کریں اور خود کویہ محسوس کرنے کی اجازت دیں کہ ہم ابدی محبت کے ساتھ خُدا کے پیارے ہیں۔
پوپ فرانسس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہچان کہ ہم خدا کے پیارے ہیں اْس وقت ہمیں ملے گی جب ہم یہ سمجھیں گے کہ ہمیں دوسروں سے محبت کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دْعا، روزہ اور خیرات روزوں کے ایام کی روایت یا دکھاؤ نہیں ہے بلکہ وہ راستے ہیں جو ہمیں ہماری مسیحی زندگی کے مرکز تک لے جاتے ہیں۔پوپ فرانسس نے التجا کی کہ خدا کو اپنے دل میں داخل ہونے دیں۔ کیونکہ وہ ہماری کمزوریاں قبول کرتا اور ہم سے غیر مشروط محبت رکھتا ہے۔پوپ فرانسس نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم اپنے پورے دل کے ساتھ خُدا کی طرف لوٹیں!