دُعا خُدا سے گفتگو ہے اور یہ خُدا کی مرضی جاننے میں مدد کرتی ہے۔ فادر سُلیوان جوشوا
مورخہ 2فروری، 2025 کوریورنڈ فادر فادر سُلیوان جوشوا کی رہنمائی میں کیٹی کیٹیکل سینٹر،کراچی کی ٹیم نے گھگر پھاٹک میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس کا عنوان ”دُعا اور خُداوند یسو ع مسیح کی زندگی“ تھا۔
ریورنڈ فادر ڈائنیل کے توسط سے مختلف آبادیوں سے مسیحیوں کو اکٹھا کیا۔ ریورنڈ فادر سُلیوان جوشوا نے دُعا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دُعا ہمیں خُدا کے قریب لے جاتی اور اُس کی مرضی جاننے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دْعائے ربانی دُنیا کی سب سے طاقتور دُعا ہے جو خودخداوند یسوع مسیح نے ہمیں سکھائی۔سیمینار کے دوسرے حصے میں فادر موصوف نے مختلف تصویروں کے ذریعے یسوع کی زندگی کے اہم واقعات اور معجزات کوبیان کیا۔ آخر میں سوالات اور جوابات کے ذریعے حاضرین کے ایمان اورمسیحی تعلیم سیکھنے کے جذبے کو تقویت ملی۔
Daily Program
