تین ڈایوسیزن ڈیکن صاحبان کی سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل لاہور میں کاہنانہ مخصوصیت
مورخہ 07ستمبر 2023 کوسیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل۔لاہورمیں فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے اپنے دستِ مبارک سے تین ڈایوسیزن ڈیکن صاحبان کو کاہنانہ خدمت کے لیے مخصوص کیا۔جن میں ریورنڈ فادر داود اختر،ریورنڈ فادر راحیل شفقت اور ریورنڈ فادر سلمان منظور شامل ہیں۔
فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے اقدس ماس کی قربانی میں قیادت فرمائی۔جبکہ اْن کی معاونت ریورنڈ فادر پاسکل پولوس،دومنیکن جماعت کے سردارِاعلیٰ اور ریور نڈ فادرآصف سردار وِکر جنرل آف لاہور نے فرمائی۔
فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے اپنے پیغام میں نئے مخصوص ہونے والے کاہنوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا اچھے کاہن ہونے کے لیے مسیح کے ان الفاظ کو اپنا نصب و العین بنائیں کہ مجھ میں قائم رہو۔تبھی آپ خدا کی محبت کے راز کو پا سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاہن ہونا پاکیزگی کا علامت ہے اس لیے اْس خدمت اور محبت کو اپنی پہچان بنائیں جو آپ خداوند کے لوگوں کی کریں گے۔
آخر میں ریورنڈ فادر داود ختر نے اپنے کاہن بھائیوں کی نمائندگی کی اوراظہارِ تشکر کرتے ہوئے فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء ،تمام کاہنانہ برادری،والدین، حاضرین،تمام منتظمین اعلیٰ اور اْن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اْن کی کاہنانہ تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
کاہنانہ مخصوصیت کے بعد نئے کاہنوں،ریورنڈ فادر داود اختر،ریورنڈ فادر راحیل شفقت اور ریورنڈ فادر سلمان منظور کے عزیزواقارب،کاہن برادری اور کلیسیاء نے دلی مبارک باد پیش کی۔