بسنت 2026 لاہورجامع سیکیورٹی پلان تیار


لاہور میں بسنت 2026 کے لیے پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر جامع سیکیورٹی اور انتظامی پلان تیار کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 10 سالہ ڈیٹا کی بنیاد پر خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے اور شہر کو سرخ، سبز اور پیلے زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
بسنت کے دوران صرف کاٹن ڈور اور رجسٹرڈ پتنگوں کی اجازت ہو گی جبکہ شیشہ، کیمیکل اور میٹل ڈور پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہو گی۔ ہر پتنگ اور ڈور کی QR کوڈ رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
امن و امان کے لیے ڈرونز، سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور کنٹرول رومز کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، جبکہ چھتوں پر ہوائی فائرنگ، شراب نوشی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ اور سیفٹی وائرز لازمی ہوں گی، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت ہائی الرٹ رہیں گے، اور شہری سہولت کے لیے 5 ہزار مفت رکشوں کی تجویز بھی شامل ہے۔عدالت میں اس معاملے پر آئندہ سماعت میں مزید کارروائی متوقع ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail