بدلتے ہوئے ایشیا میں ایمانی تشکیل:فیڈریشن آف ایشیائی بشپس کانفرنسز کا دفتر برائے تعلیم و ایمانی تشکیل

یڈریشن آف ایشیائی بشپس کانفرنسز  کا دفتر برائے تعلیم و ایمانی تشکیل
یڈریشن آف ایشیائی بشپس کانفرنسز کا دفتر برائے تعلیم و ایمانی تشکیل

فیڈریشن آف ایشیائی بشپس کانفرنسز (FABC) کا دفتر برائے تعلیم و ایمانی تشکیل ایشیا بھر کی بشپ کانفرنسز میں مذہبی قیادت، ایمان کی تشکیل اور کیتھولک تعلیمی خدمات کو فروغ دینے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔اس جولائی میں جکارتہ، انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی فیڈریشن آف ایشیائی بشپ کانفرنسز (FABC) کی بارہویں عمومی مجلس کی تیاریوں کے دوران اس کا ایک اہم پاسبانی دفتر کلیسیا کے مشن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایمانی تشکیل، روحانی تجدید اور کیتھولک تعلیم کے فروغ میں مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔یہ دفتر، جو پہلے ”دفتر برائے تعلیم اور طلبہ چپلینسی“کہلاتا تھا، اب ”دفتر برائے تعلیم و ایمانی تشکیل“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کا مقصد کیٹی کیٹیکل قیادت کو مضبوط بنانا، ایمانی تشکیل کو فروغ دینا اور ایشیا بھر کی بشپ کانفرنسز میں کیتھولک تعلیمی خدمات کی معاونت کرنا ہے۔
 اس دفتر کا وژن ایشیائی ممالک کے کمیشن برائے تعلیم اور مناد صاحبان کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے یکجہتی کو فروغ دینا اور کلیسیا کی تعلیمی و ایمانی ترجیحات کو آگے بڑھانا ہے۔ اس کا مشن یہ ہے کہ پورے خطے میں تعلیم اور ایمانی تعلیم سے وابستہ رہنماؤں کے لیے ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کیا جائے، مقامی کلیسیاؤں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے اور FABC کے وسیع تر فیصلوں اور سنڈی مقاصد پر عمل درآمد میں معاونت فراہم کی جائے۔
اپنے قیام کے بعد سے اس دفتر نے تعلیم اور ایمانی تعلیم کے موضوعات پر متعدد اجلاسوں، مشاورتی نشستوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا ہے۔ ان میں سے تین اہم اجتماعات نے ایسے تاریخی دستاویزات مرتب کیے جنہوں نے ایشیا میں کلیسیا کی ایمانی تعلیم کی سمت متعین کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

بدلتے ہوئے ایشیا میں ایمانی تشکیل:فیڈریشن آف ایشیائی بشپس کانفرنسز  کا دفتر برائے تعلیم و ایمانی تشکیل
بدلتے ہوئے ایشیا میں ایمانی تشکیل:فیڈریشن آف ایشیائی بشپس کانفرنسز کا دفتر برائے تعلیم و ایمانی تشکیل

پہلی دستاویز”ایشیا کے لیے نئی ایمانی تعلیم: سن 2000 اور اس کے بعد کی جانب“تھی، جو 1995 میں سنگاپور میں منعقدہ پین ایشین کانفرنس برائے کیٹی کیٹکس کے بعد شائع ہوئی۔ اس کانفرنس کا انعقاد اُس وقت کے OESC نے سنگاپور پاسٹورل انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے کیا تھا، جس نے ایشیا کے لیے ایمانی تعلیم کے ایک نئے وژن کی بنیاد رکھی۔ایک دہائی سے زائد عرصے بعد، 2006 میں اس دفتر نے ”خاندانی ایمانی تعلیم: ایشیائی حقائق سے درپیش چیلنجز“ کے عنوان سے بینکاک، تھائی لینڈ میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ یہ اجلاس 2004 میں جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی FABC کی آٹھویں عمومی مجلس کے بعد منعقد کیا گیا۔جس کا موضوع ”ایشیا میں خاندان“ تھا۔ اس مجلس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ بدلتے ہوئے ایشیائی معاشروں میں خاندان ایمان کی منتقلی کا بنیادی ذریعہ کیسے بن سکتے ہیں۔
2022 میں، اپنے موجودہ نام OEFF کے تحت دفتر نے انٹیکوم منسٹیریم (Antiquum Ministerium) پر ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا، جس میں ایشیا کی مختلف بشپ کانفرنسز اور کیٹی کیٹیکل کمیشنز سے تعلق رکھنے والے 106 مندوبین نے 8 سے 10 جون تک ہونے والے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد پوپ فرانسس کی اس دعوت پر غور کرنا تھا جس میں انہوں نے عام مومن کی خدمت کو باضابطہ کلیسیائی خدمت کے طور پر قائم کرنے کی اپیل کی تھی۔ اجلاس کے اختتام پر حتمی اعلامیہ اور کارروائی شائع کی گئی۔
ان اہم دستاویزات اور FABC کی دیگر تحریروں کی روشنی میں OEFF نے آٹھ بنیادی ترجیحات متعین کی ہیں، جو ایشیا میں ایمانی تعلیم کی رہنمائی کریں گی۔
دفتر کے مطابق ایمانی تعلیم:
* ایشیائی معاشروں کی حقیقی صورتِ حال پر مبنی ہو؛
* بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کو اہمیت دے؛
* مسیح یسوع کے چہرے کو نمایاں کرے اور اُن کی کہانی سنائے؛
* خاندانوں کو خصوصی توجہ دے؛
* نوجوانوں کے لیے بامعنی اور مؤثر ہو؛
* خواتین کے کردار اور خدمات کو تسلیم کرے؛
* موجودہ سماجی، ثقافتی اور تکنیکی تبدیلیوں کا مناسب جواب دے؛
* اور ہمارے مشترکہ گھر، یعنی ماحولیات، کی حفاظت کو فروغ دے۔
یہ ترجیحات بینکاک دستاویز 2023 میں بیان کردہ FABC کی نو پاسبانی ترجیحات سے بھی قریبی مطابقت رکھتی ہیں، جو حالیہ برسوں کی اہم ترین FABC دستاویزات میں شمار ہوتی ہے۔
دفتر برائے تعلیم و ایمانی تشکیل کے چیئرمین بشپ انٹونیئس سوبیانتو بنجامین، OSC، بشپ آف بانڈونگ (انڈونیشیا) ہیں۔
ان کے معاونین میں:
* آرچ بشپ جولین لیو بینگ کِم (کوالالمپور، ملائیشیا)
*معاون بشپ جوزف ہا چی شِنگ، OFM (ہانگ کانگ)
*آرچ بشپ چارلی ایم اِنزون، OMI (کوٹاباٹو، فلپائن)
*بشپ جان بپتست جنگ شِن چُل، (اِنچیون، جنوبی کوریا)
شامل ہیں، جبکہ دفتر کے ایگزیکٹو سیکرٹری ڈاکٹر اسٹیون سیلوراجو (ملائیشیا) ہیں۔

بدلتے ہوئے ایشیا میں ایمانی تشکیل:فیڈریشن آف ایشیائی بشپس کانفرنسز کا دفتر برائے تعلیم و ایمانی تشکیل

جکارتہ میں ہونے والی FABC کی آئندہ عمومی مجلس کے موقع پر دفتر برائے تعلیم و ایمانی تشکیل کا یہ مسلسل عزم اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ایشیا میں کلیسیا کا مستقبل صرف انجیل کی منادی پر منحصر نہیں بلکہ ایسے شاگردوں کی تشکیل پر بھی ہے جو براعظم ایشیا کے متنوع معاشرتی، ثقافتی اور مذہبی حالات میں اپنے ایمان کو زندہ رکھ سکیں اور مؤثر انداز میں اس کی گواہی دے سکیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail