اْمید جنگ سے زیادہ مضبوط ہے۔سہیل ابوداؤد

مورخہ 23اکتوبر2023کوغزہ کے ہولی فیملی کیتھولک چرچ نے 700 سے زیادہ لوگوں کو پناہ دی  ہے۔ ایک 18سالہ مسیحی لڑکے سہیل ابوداؤد نے جنگ وجدل کے ماحول میں مسیحی اْمید کے تجربے کے بارے میں اپنی روحانی گواہی پیش کی ہے اور کہا اْمید جنگ سے زیادہ مضبوط ہے۔

اْس نے بتایا کہ میں غزہ میں رہ رہا ہوں اور میری عمر 18 سال ہے۔7 اکتوبر سے جنگ شروع ہو چکی ہے۔ میں سیاست پر نہیں بلکہ روحانی بات کروں گا۔ مجھے پہلے تو لگاخواب دیکھ رہا ہوں لیکن پھر، مجھے احساس ہوا کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔

ہم نے اپنے گھر چھوڑ کر پیرش، ہولی فیملی کیتھولک چرچ میں پناہ لی ہے۔کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ہم اپنے  یسوع مسیح کے ہاتھوں میں محفوظ ہیں۔

میں اس وقت چرچ میں دْعاکرتا،روزری پڑتا اور روزہ رکھ رہا ہوں۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ اس مشکل وقت میں خْدا ہماری مدد ضرور کرے گااورہمیں جنگ سے نجات دے گا۔

میں ہر روز بمباری کی تیز آوازیں سنتا ہوں۔ لیکن میرا ایمان مجھے میں مضبوطی بخشتا ہے۔

ہم پْر اْمید دل کے ساتھ اپنی نجات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ہمارا خداوند یسوع ہمیں ان مشکل دنوں سے نجات دلائے گا، اور ہمیں یقین ہے کہ جب تک ہم اپنے یسوع کے ساتھ ہیں، ہم ہمیشہ محفوظ اور  سلامتی میں رہیں گے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail