امن کے لیے دْعا بہت ضروری ہے۔محترمہ مارگریٹ

مورخہ 13اکتوبر2023کو سولہویں سِنڈی جنرل اسمبلی کے شرکاء نے جنرل اسمبلی میں زیر بحث موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال کے لیے دْعا بھی کی۔ محترمہ مارگریٹ نے کہا کہ امن کے لیے بہت سی کوششوں کی ضرورت ہے، لیکن دْعا کی طاقت سب سے زیادہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سِنڈی تجربہ مجھے سکھا رہا ہے کہ ساتھ چلنے کا کیا مطلب ہے۔

فوکولیئر موومنٹ کے صدر نے بین الاقوامی برادری سے ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا سکیں اور اس تنازع کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ابھی بھی بہت زیادہ خاموشی ہے لیکن میرے اکیلے کی آواز پھل نہیں دے گی۔کیونکہ انسانی حقوق کے احترام اور لوگوں کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے ہر ایک کوباہم مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail