آرچ ڈایوسیس آف لاہور میں سینئر کاہن صاحبان کیلئے ڈیوائن مرسی ہاؤس کا افتتاح

مورخہ 10 جنوری 2024،کوماڈل ٹاؤن لاہور میں، آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے سینئر کاہن صاحبان کیلئے  ڈیوائن مرسی ہاؤس کا افتتاح کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر شکر گزاری کی اقدس قربانی خدا کی نذر گذارنی گئی۔جس کی صدرات فضیلت مآب آرچ بشپ سبٹین فرانسس شاء نے فرمائی۔دورانِ وعظ بشپ صاحب نے خدا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جس نے آرچ ڈایوسیس کے

کاہنوں کو اِس گھر سے نوازا۔انہوں نے تمام کاہنوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے اقدامات کی مزیدضرورت ہے تاکہ اْن کاہنوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے جنہوں نے آرچ ڈایوسیس کی روحانی آبیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔نیز تمام کاہنوں کو نئے گھر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اْن تمام کاہنوں اور مخیر حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی محنتوں کی بدولت یہ گھر جیسی برکت آرچ ڈایوسیس کے کاہن صاحبان کو نصیب ہوئی۔ ریورنڈفادر عمانوئیل عاصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خدا کی برکات کا شکریہ ادا کیا اوربتایا کہ کاہنوں کیلئے اس گھر کو بنانے کا خیال بشپ ارمانڈو ٹرینڈرڈ کے دور میں تھا۔ جب دور درازسے کاہن آتے تھے توانھیں دقت محسوس ہوتی تھی کیونکہ اْن کے لئے کوئی مخصوص جگہ یا گھر نہیں تھا جہاں وہ ٹھہرتے۔2008میں جب کاہنوں کا سال منایا گیا تو جرمنی کے ایک ادارے نے آرچ ڈایوسیس کو کاہنوں کیلئے ایک گھر بطور تحفہ دینا چاہا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر وہ تحفہ قبول نہ کیا جا سکا۔فادر موصوف نے فضیلت مآب آرچ بشپ سبٹین فرانسس شاء کو خصوصی مبارک باد دی اور اْن کا شکریہ بھی ادا کیا کہ اتنی دہائیاں گزرنے کے بعد بشپ صاحب کی سرپرستی میں کاہنوں کیلئے گھر بنانے کے خواب کو تعبیر ملی۔  مزید کہاکہ یہ گھر نہ صرف سینئر فادرز کا بلکہ یہ تمام ڈایوسیزکاہنوں کا گھر ہے۔جس میں وہ جب بھی چاہیں آجا سکتے ہیں۔پاک ماس کے

بعد فضیلت مآب آرچ بشپ سبٹین فرانسس شاء نے اپنے دستِ مبارک سے نئے تعمیر شدہ گھر کا ربن کاٹتے ہوئے افتتاح کیا اور پاک پانی سے پوری عمارت کو برکت دی۔ا ٓخر میں خوشی کے اس بابرکت موقع پر سب کاہنوں نے مل کر کیک کاٹا اور یادگار گروپ فوٹو بنوائی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail