کرسمس تم ہو!
کرسمس عام طور پر شور وغل اور ہنگاموں میں لپٹا جشن ہوتا ہے۔لیکن محبت کی آواز سننے کے لئے تم ذرا سی خاموشی کو استعمال میں لا کر اسے نئی معنی پہنا سکتے ہو۔کیوں کہ کرسمس تم ہو اْس وقت جب تم ہر دن اور ہر لمحہ نیا جنم لینے کا فیصلہ کرتے ہو۔
کرسمس کا سدا بہار اور زیب و زینت کیا ہوا صنوبر درخت تم ہو!اْس وقت جب تم تندوتیز طوفانوں اور زندگی کی مشکلات و تکالیف کے آگے مزاحمت کرتے ہو۔
کرسمس کی تزئین و آرائش تم ہو!اْس وقت جب تمہاری نیکیاں رنگ بن کر زندگی کو سجاتی ہیں۔
کرسمس کی بجتی اور کھنکھناتی گھنٹی تم ہو!اْس وقت جب تم وحدت و اتحاد اور مکالمہ کے لئے لوگوں کی تلاش کرتے اور اْنہیں اکٹھا کر لیتے ہو۔
کرسمس کی روشنی تم ہو! اْس وقت جب تم اپنی زندگی میں محو ِعمل مہربانی،صبر،خوشی اورفیاضی سے دوسروں کے راستوں کو منور کرتے ہو۔
کرسمس کے فرشتے تم ہو! اْس وقت جب تم دنیا کے لئے اور دنیا میں رہ کر امن وانصاف اور محبت کا نغمہ گنگناتے ہو۔
کرسمس کا ستارہ تم ہو! اْس وقت جب تم خدا کی ملاقات اور خداوند کے وصل کے لیے کسی کی رہنمائی اور رہبری کرتے ہو۔
کرسمس کے دانشوران ِمشرق تم ہو! اْس وقت جب تم بلاامتیاز اپنا سب سے انمول پن مفت دیتے ہو۔
کرسمس کی موسیقی تم ہو!اْس وقت جب تم اپنے من کے تاروں اور سْروں کے مجموعہ کی ہم آہنگی،مطابقت اور خوش ترتیبی کو فتح کر لیتے ہو۔
کرسمس کا تحفہ تم ہو! اْس وقت جب تم سچ مچ دل کی اتھاہ گہرائیوں اور رْوح کی پرچھائیوں سے ہر انسان کے بھائی اور دوست بنتے ہو۔
کرسمس کارڈ تم ہو!اْس وقت جب لطف و کرم اور دردمندی اور نوازش کی تحریر تمہاری اپنے ہاتھ سے لکھی جاتی ہو۔
کرسمس کی سلام اور تسلیمات تم ہو! اْس وقت جب تم پہلے سلام کر کے امن و سلامتی کو ازسرِنو فروغ دیتے اور معاف کرتے ہو۔ چاہے تمہیں اْس عمل کے دوران دکھ اور زخم سے ہی کیوں نہ گزرنا پڑے۔
کرسمس کی خوشی میں دیا گیا دعوتی کھانا تم ہو!اْس وقت جب تم اپنے آس پاس کے غریب مسکین اور مفلس کے ساتھ روٹی اور زندگی بانٹتے ہو۔
ہاں کرسمس کی رات تم ہی ہو! اْس وقت جب تم دو جہانوں کے نجات دہندہ کا پْرتپاک استقبال حلیمی اور شعور کے ساتھ، شور زدہ دنیا کی تقریبات سے دور جا کر خاموشی کے پردوں میں لپٹی رات کے سینے میں اْتر کر کرتے ہو۔
تمہیں بہت زیادہ کرسمس مبارک ہو جو چلتے پھرتے کرسمس ہیں۔