زندگی کا نچوڑ
ایک 90 سالہ بزرگ خاتون کی طرف سے بتائے گئے ایسے قیمتی الفاظ جو اْن کی پوری زندگی کا نچوڑ ہیں اور موجودہ دور میں ہمارے لئے کارآمد ہو سکتے ہیں۔وہ قیمتی الفاظ درج ذیل ہیں:
1۔زندگی منصفانہ نہیں ہے، لیکن یہ پھر بھی اچھی ہے۔
2۔ جب شک ہو تو، صرف اگلا چھوٹا قدم اْٹھائیں۔
3۔ زندگی بہت مختصر ہے، اس سے لطف اْٹھائیں۔
4۔جب آپ بیمار ہوں گے تو آپ کا کام آپ کا خیال نہیں رکھے گا، بلکہ آپ کے دوست اور خاندان رکھیں گے۔
5۔آپ کو ہر بحث جیتنے کی ضرورت نہیں ہے، اپنے آپ سے مخلص رہیں۔
6۔کسی کے ساتھ رونا اکیلے رونے سے زیادہ شفا بخش ہوتا ہے۔
7۔اپنی پہلی تنخواہ سے ہی ریٹائرمنٹ کے لیے بچت شروع کردیں۔
8۔اپنے ماضی کے ساتھ صلح کرلیں تاکہ یہ آپ کے حال کو خراب نہ کرے۔
9۔اپنی زندگی کا دوسروں سے موازنہ نہ کریں، آپ نہیں جانتے کہ اْن کا سفر کیا ہے۔
10۔کسی بھی ایسی چیز یا سوچ سے چھٹکارا پالینا بہتر ہے جو مفید نہ ہو کیونکہ بے کار سامان آپ کو کئی طرح سے بوجھل کرتا ہے۔
11۔ یاد رکھیئے جو چیز آپ کو مار نہیں دیتی، وہ آپ کو مضبوط بناتی ہے۔
12۔خوش رہنے میں کبھی دیر نہیں ہوتی، لیکن یہ پوری طرح آپ پر منحصر ہے، کسی اور پر نہیں۔
13۔جب زندگی میں اپنی پسند کی چیز کے پیچھے جانے کی بات ہو تو، کسی کے ”نہ“ کو جواب نہ دیں۔
14۔ اچھے کپڑے پہنیں۔ کسی خاص موقع کا انتظار نہ کریں، کیونکہ زندہ ہونا ہی سب سے خاص ہے۔
15۔زندگی میں اْتار چڑھاؤآتے ہی ہیں اْن سے گھبرانے کی بجائے صبر سے اْس کا سامنا کریں۔
16۔آپ کے جسم کا سب سے اہم عضو دماغ ہے اس لئے اپنی دماغی صحت کا خیال زیادہ رکھیں۔
17۔آپ کے علاوہ کوئی آپ کی خوشیوں کا ذمہ دار نہیں ہے۔
18۔معاف کردیں مگر بھولنا نہیں۔
19۔دوسرے لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، وہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے۔
20۔وقت تقریباً ہر چیز کو ٹھیک کردیتا ہے،اس لئے ہر معاملہ کو وقت دیں۔
21۔کبھی بھولنا مت کہ حالات چاہے جتنے بھی اچھے یا برے ہوں، بدل ضرور جاتے ہیں۔
22۔خدا پر بھروسہ رکھتے ہوئے معجزات پر یقین رکھیں۔
23۔زندگی کا حساب کتاب نہ کریں، اسے جئیں۔
24۔بڑھاپا،جوان مرنے سے بہتر ہے۔
25۔آپ کے بچوں کو صرف ایک بچپن ملتا ہے۔
26۔حسد وقت کا ضیاع ہے، جو آپ کے پاس ہے اسے قبول کریں، جو نہیں ہے اس کے لئے محنت کریں۔
27۔زندگی ہمیشہ آسان نہیں ہوتی، اسے آسان بنانا پڑتا ہے کچھ بھول کر،کچھ معاف کرکے اور بہت کچھ نظر انداز کر کے۔
Daily Program
