گرم موسم میں برسات کے بعد زمین سے ایک دلفریب مہک آتی محسوس ہوتی ہے جسے اکثر بارش کی خوشبو بھی کہا جاتا ہے۔درحقیقت اس کا ایک سائنسی نام بھی ہے اور وہ ہے پیٹریکور (petrichor) اور یقین کرنا مشکل ہوگا مگر اس کے ماخذ کے حوالے سے سائنسدانوں کی جانب سے بہت زیادہ کام کیا گیا ہے۔