پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے ماریا مونٹسیرات الوارادو کو ڈکاسٹری برائے ابلاغیات کا نیا پریفیکٹ مقرر کر دیا۔

گزشتہ دنوں نے پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے ویٹی کن کے ڈکاسٹری برائے ابلاغیا ت کی نئی پریفیکٹ کے طور پرماریا مونٹسیرات الوارادوکی تقرری کا اعلان کیا ہے، جو یکم نومبر 2026 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
میکسیکو سٹی میں پیدا ہونے والی ماریا اس وقت EWTN  کی صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور 2009 تا 2023 تک مذہبی آزادی اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے سرگرم ادارے بیکٹ فنڈ فار ریلیجس لبرٹی میں مختلف قائدانہ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
ماریا کی تقرری کے ساتھ پوپ لیو چہاردہم نے رومن کیوریا میں اصلاحات اور تجدید کے اس سفر کو جاری رکھا ہے جس کا آغازپاپائے اعظم نے کیا تھا۔ ان اصلاحات کے تحت عام مرد و خواتین کو کلیسیا کی اعلیٰ انتظامی ذمہ داریوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ماریا مونٹسیرات الوارادو ویٹی کن کی تاریخ میں پہلی لے پرسن خاتون ہیں جنہیں کسی ڈکاسٹری کی پریفیکٹ مقرر کیا گیا ہے۔
 ماریا  Paolo Ruffiniکی جانشین ہوں گی، جنہیں 2018 میں پوپ فرانسس نے رومن کیوریا کے ڈکاسٹری  برائے ابلاغیات کے پہلے پریفیکٹ کے طور پر مقرر کیا تھا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail