پوپ فرانسس کی مراکش میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے دْعا کی اپیل۔
گزشتہ دنوں پوپ فرانسس نے انجلس سے خطاب کرتے ہوئے مراکش کے اْن لوگوں کے لیے اپنی تعزیت کا اظہار کیا جو وسطی مراکش میں زلزلے سے ہلاک یا متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ میں امدادی کارکنوں اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مزید پوپ فرانسس نے سب کو مراکش کے لوگوں کی مدد کرنے اور اْن کیلئے دْعا کرنے کی اپیل کی۔
مقامی وقت کے مطابق اتوار کی سہ پہر تک، جمعہ کے زلزلے میں کم از کم 2,012 افراد کے ہلاک اور 2,059 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔یاد رہے مراکش میں آنے والے زلزلے کی شدت6.8تھی۔
جس سے بڑے پیمانے پر نقصان اور تباہی ہوئی۔نیز 300,000 سے زیادہ لوگ زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔