پوپ فرانسس کی فلسطینیوں اور اسر ائیلیوں کے درمیان تشدد کوروکنے کی اپیل

مورخہ 12نومبر 2023 کوپوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں اور اسر ائیلیوں کے درمیان تشدد کوروکنے اور فوری طور پر انسانی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی تاکہ مصائب ختم ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ اس دْکھ کی گھڑی میں،میں متا شرین کے ساتھ ہوں۔

پوپ فرانسس نے اسرائیل اورفلسطین کی سنگین صور تحال پر پر یشانی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وہ ہر روز متا ثر ین کے لیے دًعا کر تے ہیں اور کہا کہ تنازعا ت کوروکنے کے لیے ہر کسی کوحملہ کرنے سے بازآنا چاہیے کیونکہ اس سے کبھی امن نہیں ہوتا۔ انہوں نے التجاکی کہ زخمیوں کوغزہ سے نکالا جائے نیز شہریوں کے تحفظ کی فراہمی اور یر غمالیوں کی رہائی پر بھی زور دیا۔

پو پ فرانسس نے اپنی با ت کے اختتام پر کہا کہ ہر انسان چاہے وہ مسیحی،یہودی اور مسلمان ہو یا  پھرکسی بھی ذات اور مذہب سے تعلق رکھتا ہو،خْدا کی نظر میں مقدس اور قیمتی ہے نیزامن سے رہنا اْس کا حق ہے۔آئیے ہمت مت ہاریں دْعا کرتے رہیں تاکہ سخت دلوں میں انسانیت کی قدر پروان چڑھے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail