ایک ساتھ چلنے کے لیے، ہم آہنگی کا راستہ اختیار کریں۔پوپ فرانسس

مورخہ یکم اکتوبر2024کوپوپ فرانسس نے اکتوبر کے مہینے کے دْعائیہ ارادے کو ”مشترکہ مشن کے لیے“ مخصوص کیا۔ انہوں نے تمام مومنین سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی پیشے سے وابستہ ہوں لیکن  کلیسیا میں شریک ذمہ داری کے احساس میں حصہ ڈالنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔
پوپ فرانسس کا پیغام ہر ایک مسیحی کو دعوت دیتا ہے ایک ساتھ چلنے کے لیے، ہم آہنگی کا راستہ اختیار کریں۔ پوپ فرانسس نے واضح کیا کہ کاہن عام مومنین کے مالک نہیں ہیں، بلکہ اْن کے کاہن ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کس طرح یسوع ہم سب کو ایک دوسرے کی تکمیل کے لیے کہتے ہیں۔
پوپ فرانسس نے اپنے پیغام کے اختتام میں کہا کہ آئیے دْعا کریں تاکہ کلیسیا ہر طرح سے ایک مشترکہ طرز زندگی کو برقرار رکھے۔