ایسی کوئی فریاد نہیں جسے خْدا نہ سْنے۔ پوپ لیو چہاردہم
مورخہ 11جون2025کو پوپ لیو چہاردہم نے مومنین سے خطا ب کرتے ہوئے یریحو کے نابینا فقیر کی شفا یابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی فریاد نہیں جسے خدا نہ سْنتا ہو۔ پوپ لیو نے کہا کہ اندھے فقیر نے یریحو شہر سے گزرتے ہوئے یسوع کو پکاراتو اْس کی بینائی بحال ہوئی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ وہ اندھا تھا لیکن وہ دوسروں سے بہتر دیکھتا تھا کیونکہ وہ پہچان گیا کہ یسوع کون ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یسوع اْس اندھے فقیرکے پاس نہیں جاتا بلکہ ْاسے اپنے پاس بلاتا ہے۔ اور وہ شفا یابی حاصل کرنے کے لیے تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے یسوع کے پاس جاتا ہے۔
انہوں نے کہا ہماری زندگی میں بھی اکثر اوقات بہت سی روکاوٹیں ہمارے راستے میں کھڑی ہوتی ہیں جو ہمیں مسیح کے پاس جانے سے روکتی ہیں لیکن ہمیں نابینا فقیر کی طرح مسیح کے سامنے اپنی تمام کمزوریوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ضرورجانا چاہیے۔ کیونکہ یہ شفا یابی کے سفر میں ایک بنیادی قدم ہے۔
Daily Program
