اپنی اْمیدیں خدا کی لامحدود رحمت پر رکھیں۔پوپ فرانسس
مورخہ 8دسمبر2024کو مقدسہ مریم کے بیداغ حمل میں لئے جانے کی عید کے موقع پر پوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدسہ مریم فضل سے بھری ہوئی ہے اور مقدسہ ماں نے خود کو مکمل طور پر خُداکے سپرد کیا۔تاکہ اْس کی سفارشوں کی بدولت تمام نسلیں برکتیں پائیں۔
انہوں نے کہاکہ آئیے ہم اپنے دلوں اور دماغوں کو خُداوند یسوع کے لیے کھولیں، جوبیداغ مریم سے پیدا ہوا، تاکہ خُداوند آئے اور ہماری زندگیوں کو خوشی سے بھر دے۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ فرانسس نے کہا آمد کے ان ایام میں اعتراف کے ساکرامنٹ کو اپنی زندگی میں ترجیح دیں تاکہ خدا ہمیں معاف کرے اور بچہ یسوع ہمارے دلوں کی چرنی میں پیدا ہو۔